اردو میں معلومات

جی پی پیشنٹ سروے کی سائٹ میں آپ کا خیر مقدم ہے۔

جی پی پیشنٹ سروے مملکت متحدہ میں رہ رہے ایک ملین سے زیادہ لوگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اس سے لوگوں کو اپنے جی پی کے بارے میں رائے فراہم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ نتائج کا استعمال جی پی اپنے مراکز میں مریضوں کا تجربہ بہتر بنانے کے لئے کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو ایک کاغذی سروے فارم بذریعہ ڈاک موصول ہوا ہو تو ہم چاہیں گے کہ آپ اس میں شریک ہوں۔ ہم دیگر زبانوں میں مکمل ویب سائٹ فراہم کرنے سے قاصر ہیں، تاہم یہ صفحہ اردو زبان میں سروے مکمل کرنے کے لئے مدد کی پیش کش کرتا ہے۔

ہمارے ذریعہ بھیجے گئے خط کی ایک نقل اور اکثر پوچھے گئے سوالات کے ایک مجموعہ تکاردو میں رسائی کے لئے دائیں طرف موجود لنکس پر کلک کریں۔

آپ دائیں طرف موجود لنک پر کلک کر کے سروے آن لائن اردو میں بھی پر کر سکتے ہیں۔ آپ سے اپنا حوالہ نمبر اور پاسورڈ درج کرنے کو کہا جائے گا۔ یہ آپ کے کاغذی سوالنامے کے پہلے صفحہ پر دستیاب ہیں۔ یہاں پر ایک ہیلپ لائن بھی موجود ہے جہاں سے آپ اردو میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا اگر شرکت کے لئے آپ کو منتخب کیا گيا ہے تو آپ سوالنامہ بذریعہ ٹیلیفون بھی مکمل کر سکتے ہیں۔ اردومیںٹیلیفون انکوائریوں کے لئے، برائے مہربانی 08008199149 پر کال کریں۔